ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کا تعاون “ارتھ آور” کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وزیر توانائی

عوام کا تعاون “ارتھ آور” کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وزیر توانائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آج رات 08:30 سے 09:30 بجے تک ارتھ آور مہم منائی جائے گی، جس کا مقصد توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ارتھ آور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک گھنٹے کیلئے غیر ضروری بجلی بند کر کے اس قومی مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تعاون ارتھ آور کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئیں ایک گھنٹہ بجلی بند کر کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں، دفاتر، مارکیٹس اور دیگر مقامات پر غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں تاکہ توانائی کی بچت کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارتھ آور محض علامتی اقدام نہیں بلکہ یہ شعور بیدار کرنے کی ایک مؤثر کوشش ہے، جس کا مقصد عوام کو توانائی کے مؤثر استعمال اور ماحول کے تحفظ کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ارتھ آور مہم کے دوران صوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی بچت کا پیغام عام کیا جا سکے۔