ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کفایت شعاری مہم، راولپنڈی میٹرو بس سروس کے اوقات محدود

 کفایت شعاری مہم، راولپنڈی میٹرو بس سروس کے اوقات محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتی کا توانائی بچت پروگرام کے خلاف راولپنڈی میٹرو بس سروس کا آپریشنل ٹائم محدود کر دیا گیا۔

راولپنڈی میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند کر دی جائے گی، میٹرو بس سروس کے سٹیشنز 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند کر دیئے جائیں گے۔

آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی کی جانب چلے گی، دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔

مختلف ممالک میں پٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہیں، پاکستان میں پٹرولیم منصوعات کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے اس بحران سے سرخرو ہوکر نکلیں گے،عوام کے معاشی تحفظ سے زیادہ کچھ عزیز نہیں۔