سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں
صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی کی ملاقات ہوئی ِ سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ،صدر مملکت نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی
صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی ، معاشی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں، تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں، صدر مملکت کی نامزد سفراء کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد، سفراء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
