ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردوں کو دنیا کے سامنے ایکسپوز کرنے کے لئے اہم پالیسی اور حکمت عملی فیصلے

National Narrative on counter terrorism, City42
کیپشن: پاکستان میں اب اس حقیقت کا گہرا ادراک پیدا ہو رہا ہے  کہ دہشتگرد پاکستان کے ساتھ دراصل کیا کر رہے ہیں۔ اس ضرورت کا بھی گہرا ادراک ہے کہ پاکستان کو دہشتگردوں کی جڑ بنیاد سے محروم کرنے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے آگے سوال کیپیسیٹی کا ہے۔ یقیناً اس پر بھی اب توجہ دی جائے گی کیونکہ یہ پچیس کروڑ انسانوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کا سوال ہے۔ (قومی پرچم کی یہ تصویر گوگل کی مدد سے حاصل کی گئی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔ 

گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری  اور سول  آفیسرز، چاروں صوبوں،  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا کر جعفر ایکسپریس اور دوسری دہشتگردی کی وارداتوں میں مصروف دشمن کو مکمل ایکسپوز کیا جائے۔ نیوز میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملک دشمن گروہوں کی پروپیگنڈا مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

اس اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 'قومی بیانیہ کمیٹی'  کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیہ  اور ملک کی سلامتی کے خلاف مواد کا سدباب کیا جائے گا۔

ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کے لیے تمام صوبوں کا تعاون اور کمیونیکیشن بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

قومی بیانیے کو نوجوانوں کے ذہنوں میں راسخ کرنے کیلئے فلم اور ڈراموں میں بھی اِن پٹ دیا جائے گا  جس سے شر پسندوں کے شیطانیپروپیگنڈا کو مؤثر طریقہ سے شکست دی جا سکے گی۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی بیانیہ کو عوام کے دلوں میں پختہ کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر باقاعدگی سے مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے اور سوشل میڈیا پر فیک نیوز / جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے۔

ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی Fake News a, جھوٹی معلومات اور propaganda مواد کا مستند معلومات کی مدد سے بھرپور  مقابلہ کیا جائے ۔

اس اجلاس میں قومی تعلیمی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔