ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

لاہور:ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر میں ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ہیئر کے علاقہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سمیرا کے نام سے ہوئی۔لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔متوفی کی شناخت 26 سالہ محمد شہزاد کے نام سے ہوئی میانوالی کا رہائشی تھا۔
 دیگر واقعات میں  بادامی باغ ، ریلوے سٹیشن کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص ،کاہنہ کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔اسی طرحلاری اڈا کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔