ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت؛ گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، طالبات عمارت سے کود پڑیں، ویڈیو وائرل

بھارت؛ گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی، طالبات عمارت سے کود پڑیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انناپورنا گرلز  ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  طالبات نے عمارت سے چھلانگ لگا دی،  حادثے کے وقت ہاسٹل میں کچھ لڑکیاں موجود تھیں جو کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوئیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے نالج پارک-3 علاقے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا،  انناپورنا گرلز ہوسٹل میں جمعرات کی شام آگ لگ گئی،  ہوسٹل میں آگ لگنے کے بعد لڑکیوں نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی تاکہ اپنی جان بچا سکیں۔
 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں،آگ لگتے ہی ہوسٹل میں موجود طالبات گھبرا گئیں، کئی لڑکیوں نے چیخنا شروع کر دیا اور مدد کے لیے پکارنے لگیں۔

تقریباً 160 لڑکیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے،  تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں اور فوری کارروائی کی بدولت ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔