سٹی42: سندھ حکومت نے کراچی ڈویژن کے 4 اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا.
سندھ حکومت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کراچی غربی کا نام ضلع اورنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
ضلع کراچی شرقی کا نام اس ضلع میں واقع مرکزی قدیمی آبادی گلشن اقبال کے نام سے ضلع گلشن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی کے نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی ڈویژن کے کل 7 اضلاع کے ناموں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کی توقع ہے۔