سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

gold
کیپشن: gold
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایک روز قیمت کم ہونے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قدر میں دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ہزار 957 امریکی ڈالر کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو لاکھ پانچ ہزار چھ سو روپے ہو گئی ہے۔

 فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 857 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 1 لاکھ 76 ہزار 268 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2250 روپے اور 1929 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔