ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردئیے گئے

عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردئیے گئے
کیپشن: Umrah New Advisory
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج نےنئے ضوابط جاری کیے ہیں جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔

سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت کی جانب سے کرونا کی وبا کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں تھیں۔