کورونا کا شکار وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر

imran khan covid
کیپشن: imran khan covid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خوشخبری سنا دی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے مسلسل ریکور ہو رہے ہیں ، وزیراعظم کے لیب پیرامیٹرز مستقل رہے ہیں ، وزیراعظم کو کام دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے ، وزیراعظم آئندہ چند روز میں کام کی روٹین دوبارہ بحال کر پائیں گے ۔ان کاکہناتھا کہ یہ قومی و بین الاقوامی گائیڈلائنز کے مطابق ہوگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان تندرست و توانا ہیں،اللہ سب کوصحت عطافرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں اوراحتیاط کریں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer