(علی اکبر) وزیر اعلیٰ کوصوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی نے’’ چیف منسٹر سپیشل فنڈفارکوروناکنٹرول‘‘ کیلئے63لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، سردارعثمان بزدار کہتےہیں،کوروناوائرس کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کا مل جل کر مقابلہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کنٹرول کیلئے”پیسی“ کے افسران اورسٹاف کاعطیہ قابل تحسین ہے۔ معاشرے کے صاحب ثروت افراد کوکورونا کنٹرول کی کوششوں میں بھر پور کرداراداکرنا چاہیے۔کورونا جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کی تائید اورحمایت بے حد ضروری ہے۔ہرفرد اپنا کردارادا کرے تو کورونا ریکارڈ مدت میں ختم ہوسکتا ہے۔
صوبائی وزیر انصرمجیدنیازی نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کاوشوں میں بزدار حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔”پیسی“کے درجہ چہارم کے علاوہ دیگر سٹاف نے کورونا کنٹرول کیلئے عطیہ پیش کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھائی۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کورونا کے خاتمے کیلئے خدمات پہلے ہی پیش کرچکے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔