کورونا وائرس، وزیر اعلیٰ مجاہد رضا کار فورس پروگرام شروع کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، وزیر اعلیٰ مجاہد رضا کار فورس پروگرام شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ مجاہد رضا کار فورس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعلیٰ مجاہد رضا کار فورس پروگرام کے تحت رضا کار بھرتی کرنے کے احکامات محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر محمداجمل بھٹی، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن صلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہد، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، میاں زاہد، عبدالرزاق، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ مجاہد رضاکار فورس پروگرام میں بھرتی کے عمل کی تمام نگرانی محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا،وزیراعلی مجاہد رضاکار فورس پروگرام کیلئے محکمہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مجاہد رضا کار فورس پروگرام میں رضا کار ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دارہوں گے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے190 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  6 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 27 ہزار سےزائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،  حکومت اس قاتل وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، لیکن بدقسمتی یہ ملک میں پھیلتا ہی جا رہا ہے،پاکستان میں اب تک وائرس سے 11 مریض ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1408 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer