لیسکو نے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عندیہ دیدیا

لیسکو نے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) موسم میں تبدیلی کا ساتھ شہر میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے پیک سیزن میں دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عندیہ دیدیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین کی جانب سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا تاہم ابھی تک شہر میں لوڈشیڈنگ کا آغاز نہیں کیا گیا، کمپنی کی ڈیمانڈ 2400 میگاواٹ جبکہ فراہمی 1900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے دو سو میگا واٹ طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سے ڈائریکٹر آپریشن لطیف مغل نے پاور کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، کہتے ہیں کہ صارفین کو بجلی فراہم کرنے کیلئے عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہے۔

رمضان المبارک اور موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جنریشن سے مشروط ہے، بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer