شہریوں کیلئے بری خبر، لاہور کا سب سے بڑا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

شہریوں کیلئے بری خبر، لاہور کا سب سے بڑا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہوریوں کو بہلانے کیلئے کیے گئے حکومتی اعلان کی قلعی کھل گئی، شہر کا ایک اور  بڑا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔زک آئل اینڈ لبریکنٹ کے مالک باسط حسن کو ہم سے بچھڑے ایک سال گزر گیا

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 10 نئے پارکوں کی تعمیر کا منصوبہ ڈراپ کر دیا گیا۔ پی ایچ اے نے 7 کروڑ کے منصوبے کی تکمیل سے ہاتھ کھڑے کردئیے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی ابتدائی طور پر جاری کر دیئے گئے تھے۔ پارکوں کا بجٹ دیگر منصوبوں کو منتقل کر دیا گیا۔

 یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔ پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ جانیئے

حکام کے مطابق جن علاقوں میں یہ نئے پارک تعمیر کیے جانے تھے وہاں جگہ نہ ہونے کے باعث منصوبوں کو ڈارپ کرنا پڑا۔ شاداب کالونی کے بلاک اے بی اور سی میں تین نئے پارک بنائے جانے تھے جبکہ پی پی 158 میں بھسین، آصل سلیمان، گورومانگٹ، ناروار ویلج ،اور دیگر علاقے بھی شامل تھے۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔اغوا کاروں کا مغوی شہری پر دل دہلا دینے والا تشدد، فوٹیج سٹی42 کو موصول

اس وقت پنجاب حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر محکموں کا بجٹ اورنج لائن ٹرین پر استعمال کررہی ہے، جس پر اپوزیشن کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔