ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلرا اور ایف بی آر سسٹمز میں خرابی، رجسٹریشن کا نظام متاثر

پلرا اور ایف بی آر سسٹمز میں خرابی، رجسٹریشن کا نظام متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:پنجاب میں جائیداد رجسٹریشن کے نظام کو پلرا اور ایف بی آر کی ویب سائٹس میں تکنیکی مسائل کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں رجسٹریشن کا عمل متاثر ہونے اور سرکاری امور میں تاخیر کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائٹس کی دستیابی اور سسٹم کی کارکردگی میں مسائل کے باعث پنجاب حکومت کی ٹیکس وصولی بھی متاثر ہو رہی ہے جبکہ سب رجسٹرارز کو لاگ اِن سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے جس سے رجسٹریشن کا عمل التوا کا شکار بتایا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پلرا سسٹم کے بار بار ہینگ ہونے کے باعث رجسٹریوں کے اندراج میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر وکلا، وثیقہ نویسوں اور سائلین کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ حلقوں نے پلرا ہیڈ آفس میں مؤثر کمپلینٹ سیل کی عدم موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں جبکہ بعض افراد نے ریکارڈ کی خامیوں کے باوجود نئے نظام کے نفاذ پر اعتراضات ظاہر کیے ہیں۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے مجوزہ نفاذ سے قبل انتظامی تیاریوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ یکم جولائی سے فرد بندش کے امکانات کے تناظر میں شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

سائلین اور وثیقہ نویسوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ سے قبل نظامی مسائل دور کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو مؤخر کرنے پر غور کیا جائے۔