ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی،پی ٹی آئی کے 26 اراکین معطل

مریم نواز کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی،پی ٹی آئی کے 26 اراکین معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی اسمبلی میں تقریر کے دوران ہلڑ بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 26 اراکین کو 15 اجلاسوں کیلئے معطل کردیا۔

 گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ   پنجاب مریم نواز نے خطاب کیاتواس دوران اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیااورسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے،شدید نعرے بازی اور ہلڑ بازی کی،ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں،اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی، نعرے بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن اراکین کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کو معطل کرتے ہوئےان اراکین پر صوبائی اسمبلی کے 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

  پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیاہے،اس حوالے سے سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer