سونا سستا ہو گیا  

Gold rate increased
کیپشن: Gold rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسویسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

 اسی طرح 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 301 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 313 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 204 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1823 ڈالر ہوگئی ہے۔