بالی ووڈ اداکارسوشانت کے بارے اہلخانہ کا نیا بیان

بالی ووڈ اداکارسوشانت کے بارے اہلخانہ کا نیا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان   شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں ششدرہ رہ گئے تھے،گزشتہ روز اداکار کے اہلخانہ کی طرف سے سوشانت کی موت کے بعد   دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفسیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سوشانت سنگھ راجپوت  کی اچانک موت کی خبر سن کر کچھ مداحوں پریشان اور  کچھ غصے میں آگ بگولہ ہوگئے تھے ، پاکستانی شوبز  ستاروں نے بھی اداکار کی موت پر اظہار افسوس کیا،گزشتہ روز اداکار کے اہلِ خانہ نے  سوشانت کو یاد کرتے دلوں کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، پیغام میں لکھا کہ سوشانت بہت آزاد، باتونی اور خوش مزاج شخص تھے، وہ ہر چیز کے لیے متجسس رہتے تھے۔ خواب دیکھتے تھے اور انہیں شیر دل کے ساتھ پورا کرتے تھے، وہ دل کھول کر مسکراتے تھے۔

اہل خانہ کی طرف جاری پیغام میں مزید کہا گیا کہ  سوشانت ہمارے کے لیے باعث فخر اور بڑھاوا دینے والی شخصیت تھے۔وہ یہ قبول نہیں کر سکتے کہ وہ آئندہ سوشانت کی ہنسی نہیں سنیں گے، نہ اس کی چمکتی آنکھیں کبھی دیکھ پائیں گے۔سوشانت سنگھ کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔جس وجہ سےوہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اس کرب سے نکلنے کے لئے انہوں خود کشی کرلی۔اداکار کی موت کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریاچکروتی کی بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں وائرل ہوئیں تھی۔

وائرل ہونے والی تصویروں کے بارے میں کہا جارہا تھاکہ یہ تصویریں پرانی ہیں اور انہیں خود اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا تھا۔ فرینڈ ریا چکروتی نے مہیش بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان تصویروں کو شیئر کیا تھا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ’سالگرہ مبارک ہو میرے بڈھا سر، آپ نے مجھے پیار سے سنبھالا، پیار دیا اور اُڑنا سکھایا۔ آپ ایک بے حد اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی زندگی روشن کرتے ہیں۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer