موسمِ خزاں میں کورونا میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

موسمِ خزاں میں کورونا میں اضافہ ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بار پھر خبرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ادارے نے باور کرایا کہ کورونا کی وبا قطعاً ختم نہیں ہوئی ، موسم گرما میں وائرس میں کمی آنے کے بعد یہ موسمِ خزاں میں ایک بار پھر سرگرم ہو گا، جیسا کہ ہسپانوی انفلوئنزا کے معاملے میں ہوا تھا۔ دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ کی حد کو چھو رہی ہے۔

  عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورونا وائرس ابھی تک اسی طرح پھیلا ہے جس طرح ادارے کے ذمے داران نے توقع ظاہر کی تھی۔

 دنیا بھر میں 912 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جبکہ اس وائرس سے 11 ہزار 418 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئیں۔  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 40 لاکھ 52 ہزار 208 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 60 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔

 امریکہ کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 56 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 68 ہزار 703 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 56 ہزار 109 زندگیاں نگل چکا ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer