نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) زعیم حسین قادری کے بعد (ن) لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا ایک اور قریبی ساتھی پارٹی کی گروپ بندی کے آگے ہار گیا۔

خبرپڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں زبان زد عام ہے کہ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کو جماعت میں نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے , اب (ن )لیگ کے ناراض رہنما ما بجاش خان نیازیبھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ بجاش خان نیازی (ن) لیگ کے دیرینہ ساتھی اور دور آمریت میں (ن) لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر رہ چکے ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کے دور آمریت میں ہونے والے جلسوں میں نیازی خاندان نمایاں رہا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 جولائی شیر کی فتح کا دن ہوگا: حمزہ شہباز

ذرائع کا دعوی ہے کہ بجاش خان نیازی کو نواز شریف کا قریبی ساتھی ہونے کے باعث نظر انداز کیا گیا جس کے باعث ان پارٹی رہنماؤں سے تحفظات ہوئے اور ان کی جانب سے پارٹی کو چھوڑے کا فیصلہ کیا گیا۔