ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ایم مکئی سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ قائم، وزیر خزانہ کی متفقہ لائحہ عمل پر زور

جی ایم مکئی سے متعلق سفارشات کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ قائم، وزیر خزانہ کی متفقہ لائحہ عمل پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت جی ایم مکئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں زرعی پیداوار، غذائی تحفظ اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا، جو جی ایم مکئی سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک، بائیو سیفٹی اقدامات اور عبوری حکمت عملی پر سفارشات تیار کرے گا۔ ورکنگ گروپ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اتفاقِ رائے سے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

اجلاس کے دوران درآمدی انحصار کم کرنے، زرعی شعبے کی مسابقت بڑھانے اور مقامی مکئی ملنگ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ برآمدی مفادات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے جی ایم اور نان جی ایم مکئی کے بیک وقت استعمال کے حوالے سے بھی اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ایم مکئی کے مؤثر استعمال کے لیے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک، مؤثر بائیو سیفٹی نظام، سپلائی چین اور ٹریس ایبلٹی کا جامع نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔