ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصفہ بھٹو زرداری کا اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ، مفت طبی سہولیات اور جدید سہولیات کو سراہا

آصفہ بھٹو زرداری کا اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ، مفت طبی سہولیات اور جدید سہولیات کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ لیاری میں واقع تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہیں اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور جاری خدمات پر بریفنگ دی گئی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور حکومت سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسپینسر آئی اسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1940 میں قائم ہونے والے اس تاریخی اسپتال کو اس کے اصل ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے بحال کیا گیا، جو ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عوامی خدمت کے جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے عوام کو معیاری اور مفت علاج کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپینسر آئی اسپتال میں روزانہ تقریباً 4 ہزار مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ تمام طبی خدمات اور علاج بلا معاوضہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اپریل 2026 سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر کامیاب طبی پروسیجرز انجام دیے جا چکے ہیں۔