سعید احمد :فیول کرائسز سے بچنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ۔ تاجر برادری نے نئے لاک ڈاؤن اور اوقات کار میں کمی کی مخالفت کردی۔
آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن نے دکانوں کے اوقات کار میں ریلیف دینے کی اپیل کردی ۔ صدر وسیم علی نے کہا ایک مرتبہ پھر فیول کرائسز کی مد میں تاجروں کو پریشان کرنےکی سازش کی جا رہی ہے ۔ حکومت کو بتا دیا ہے کہ اس بار تاجر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔اوقات کار پر عمل درآمد کرتے کرتے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے۔
ہفتے میں3 دن لاک ڈاؤن اور اوقات کار میں مزید کمی کسی صورت قبول نہیں۔پان سگریٹ دکانوں کو 9 بجے کی بجائے رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App