محمد حسن خان :حیدرآباد میں ای چالان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق حیدرآباد میں جدید ای چالان سسٹم نافذ، ٹریفک قوانین کی ڈیجیٹل نگرانی شروع ہوگئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب خودکار کارروائی ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل کیمرے کی مدد سے ای چلان شروع کیے گئے ہیں۔