ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان کی تیسری شادی،’’اہم اعلان‘‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی

عامر خان کی تیسری شادی،’’اہم اعلان‘‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’’خاص اعلان‘‘ کیلئے پریس کانفرنس  بلالی جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جو عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے ،یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بناہواہے،اس کے بعدمداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اسی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں بھی اعلان کیا تھا۔  

Caption

مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر خان اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے۔
واضح  رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ سے ایک بیٹا ہے۔