ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں اداکارہ سارہ خان کے حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے سابق صحافی اور لکھاری ریحام خان کے بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رواں سال مئی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سارہ خان نے خود کو "فیمنسٹ" کہلوانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک روایتی عورت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گھر میں رہنا پسند ہے، میں لائن میں لگ کر بل دینا پسند نہیں کرتی، یہ سب میرے شوہر کریں۔ مردوں کو ان کا مقام ملنا چاہیے تاکہ خواتین سکون سے زندگی  گزار سکیں۔

بعدازاں، سارہ خان کے ان خیالات پر ریحام خان کاسخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھاکہ سارہ خان آج جو کچھ بھی ہیں وہ فیمنزم کی وجہ سے ہیں۔ اگر خواتین کے حقوق کی تحریکیں نہ چلتیں تو شاید انہیں بولنے یا اداکاری کا موقع ہی نہ ملتا۔ ریحام نے مزید کہا کہ اس قسم کی سوچ معاشرے میں خواتین کے لیے پہلے سے موجود رکاوٹوں کو مضبوط کرتی ہے۔

ریحام خان کے اس ردعمل پر فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں سارہ خان کی حمایت کرتے ہوئے  ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مغربی فیمنزم پھیلے، جیسا کہ عورت مارچ میں ہوتا ہے۔ اسلام کہتا ہے میرا جسم میری مرضی نہیں بلکہ میرا جسم اللہ کی امانت ہے۔

ماریہ بی نے کہا کہ عورت بااختیار تب ہوتی ہے جب وہ اپنے والدین کی خدمت کرے، شوہر اور بھائیوں کی عزت کرے، حتیٰ کہ سابق شوہر کی بھی عزت اور وقار کو برقرار رکھے۔

 ان کے مطابق معاشرے میں عورتوں کے خلاف جرائم بڑھنے کی ایک بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے، ایک مرد عورت کی کیسے عزت کرتا ہے، کیسے اس کی حفاظت کرتا ہے اور کیسے اس سے محبت کرتا ہے۔