ویب ڈیسک :جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں3 افراد ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرین آپریٹرز کا کہنا ہے کہ Stuttgart کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے، ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جرمن حکام نے حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں کچھ دیر پہلے طوفان آیا تھا، جائے حادثہ پر درخت بھی گرے ہوئے ہیں۔