وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا مختصر دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاید آل نہیان  سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی۔  وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے۔