ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت میں فی بیرل 1.31 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی بیرل خام تیل کی قیمت 80 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 1.32 ڈالر اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔