ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاندار جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، ایسے ہی یکجان ہو کر کھیلیں گے تو ہمیشہ جیتیں گے۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں تاریخی جیت پر کپتان بابر اعظم کی کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اپنا 10 فیصد دیا، باہر بیٹھے پلیئرز کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے ہم کو سپورٹ کیا، سپنر نعمان علی اور ابرار احمد کے بعد شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی زبردست پرفارمنس دی۔
We fight together, we win together ????????????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
????️ Our captain @babarazam258 rallies the team after a brilliant performance in Sri Lanka ????#SLvPAK pic.twitter.com/LebeOmPspG
انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز میں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، شاندار جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے، ایسے ہی یکجان ہو کر کھیلیں گے تو ہمیشہ جیتیں گے، ہم نمبر 1 ہیں، ہم نے یہ کر کے دکھایا، ہمیشہ ایسا کریں گے تو کامیاب رہیں گے۔