ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری  

توہین الیکشن کمیشن، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری  
کیپشن: Imran khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے چارج فریم کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی تھی ، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

  تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے گئے  ہیں، جبکہ متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔