ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے دو اہم رہنما گرفتار

تحریک انصاف کے دو اہم رہنما گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پولیس نے تحریک انصاف کے دو سابق ایم پی ایز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا, تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کو بھی راولپنڈی سے گرفتار  کرلیا گیا ہے سیمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہے۔

پارٹی ترجمان کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو 80 روز بعد جیل سے رہائی مل گئی۔علی محمد خان 80 دن بعد جیل سے رہا ہوئے، اس دوران علی محمد خان 8 مرتبہ گرفتار ہوئے، محکمہ انسداد دہشتگردی نے علی محمد خان کو من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جب کہ انہیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا۔

 ایک کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پولیس دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتی تھی۔