ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال دم توڑ گیا

کیمپ جیل،قیدی،انتقال،سروسز ہسپتال،سٹی42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کیمپ  جیل کا قیدی سروسز ہسپتال دم توڑ گیا،متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
کیمپ جیل کےقیدی کی شناخت 41سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے، قیدی کا جیل ہسپتال میں علاج جاری تھا کہ آج طبعیت اچانک خراب ہوئی اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی سنت نگر کا رہائشی تھا اورمنشیات کے کیس میں رواں ماہ ہی جیل منتقل کیا گیا تھا۔لاش کو قانونی کاروائی کےبعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔پوسٹ کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔