سٹی 42: جیلوں کو کورونا فری بنانے کیلئےویکسین لگانےکاعمل تیزکردیا گیا،لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 80 فیصد سے زائدسٹاف اور قیدیوں کوویکسین لگا دی گئی جبکہ 98سو سےزائدسٹاف اور38ہزار سےزائد قیدیوں کوویکسین لگا ئی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،جیل حکام کےمطابق 43جیلوں میں ابتک 80فیصدسےزائدقیدیوں اور جیل عملےکوویکسین لگا دی گئی۔جیلوں میں اس وقت 48ہزارسے زائد قیدی موجود ہیں جن میں سے38ہزارسےزائدقیدیوں کوویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے جبکہ 15ہزارسے زائددوسری ڈوزبھی لگوا چکے ہیں،12ہزار سے زائدجیل سٹاف میں سے98سوسے زائدملازمین کو ویکسین لگوا دی گئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پرجیلوں میں قیدیوں کو مرحلہ وارویکسین لگوائی جارہی ہے۔۔