ویب ڈیسک : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی 18 سال سے کم عمر صارفین کواپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دکھانا بند کر دے گی۔
فیس بک نے فیصلہ کیا ہے اشتہار چلانے والی کمپنیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ 18 سال یا اس سے کم عمر صارفین کو اشتہار دکھا سکیں۔ اس سے قبل انسٹاگرام نے بھی بچوں کیلئے اپنی پالیسی تبدیل کی تھی۔ انسٹاگرام پر اٹھارہ سال سے کم عمر صارفین کو ان کی اجازت کے بغیر میسج نہیں بھیج سکیں گے۔ فیس بک پر عمر کے درست تعین کیلئے دیگر معلومات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا کے متعلق فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا۔ انسٹاگرام نے بھی 16 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طریقے سے پرائیویٹ کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو میسج بھیجنے کی صورت میں نوٹیفکیشن آئے گا۔