اداکارہ صبور علی نے فلم میں کام کرنے کی شرط بتادی

اداکارہ صبور علی نے فلم میں کام کرنے کی شرط بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو فلم میں ضرور کام کروں گی، انجینئر بننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی اور اب اس شعبے سے محبت ہوگئی ہے۔

ایک انٹرویو میں صبور علی نے بتایا کہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔

صبور علی نے یہ کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میرے بہت سے شوق ہیں لیکن ان میں سب سے زیادہ شوق مجھے لکھنے کا ہے، لوگ مجھے ہمیشہ ہاتھ میں پین اور نوٹ بک پکڑے دیکھیں گے اگر میرے سامنے اداکاری کے سوا کوئی دوسرا انتخاب ہوتا تو میں انٹیریئر ڈیزائنر ہوتی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ سلور اسکرین نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے لیکن بڑی اسکرین پر کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے، مستقبل میں اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں ضرور فلموں میں کام کروں گی۔