سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ائیر لائینز کو بڑی وارننگ جاری کردی

سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ائیر لائینز کو بڑی وارننگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز، سفارت خانوں اور آپریٹرز کیجانب سے پیڈ ٹیکس چالان اور سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروانے کے معاملےپر  سول ایوی ایشن حکام نے پیڈ ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ائیرلائینز، سفارت خانوں، آپریٹرز، سرورسز ایجنسیوں سمیت 397 اداروں اور کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی۔
غیر ملکی ائیرلائینز، سفارت خانوں اور آپریٹرز کیجانب سے پیڈ ٹیکس چالان اور سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروانے پر سی اے اے حکام نے ائیرلائینز، اداروں اور کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی۔ ڈائریکٹر فنانس سی اے اے شاہد علی کیجانب سے متعلقہ نادہندہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

لسٹ میں 397 ائیرلائینز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز شامل ہیں، لسٹ میں ائیرلائینز میں ائیر انڈیا، ائیر فرانس، ائیرانڈیا چارٹر، برٹش ائیر، ائیر کینڈا، قطر ائیر، ایمریٹس، اتحاد ائیر، گلف ائیر، ترکش ائیرلائن، ائیر زمباوے، آسٹریئن ائیرلائن، بحرین ائیر، چائینہ ائیرلائن، مالنڈو ائیر، ڈی ایچ ایل ایوی ایشن، فلائی دبئی، فلائی ناز سمیت دیگر شامل ہیں، جبکہ انڈیا، بنگلہ دیش، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چائینہ، کوریا، انڈونیشیا، عراق، کویت، جاپان، کویت، قطر، کرغستان، ناروے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ساوتھ افریقہ، ایتھوپیا، روس، نیوزی لینڈ، جرمن اور سپین کے سفارت خانے شامل ہیں۔

لاہور فلائینگ کلب، ملتان فلائنگ کلب، کراچی ایرو کلب، پشاور فلائنگ کلب، شاہین فلائنگ کلب فیصل آباد، ایدھی فاؤنڈیشن، سیرین ائیر، ائیر بلیو، عسکری ائیر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اداروں کی جانب سے مالی سال 20-2019 کے بلز کے ٹیکس پیمنٹ چالان جمع نہیں کروائے گئے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالی سال 20-2019 کے ٹیکس پیمنٹ چالان جلد از جلد جمع کروائیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer