کلیم اختر: پنجاب بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے لاکھوں مقامات پر چھاپے مار کر خلاف ورزیوں پر مقدمات درج کیے اور جرمانے عائد کیے، جبکہ آٹا اور چکن کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی۔
محکمہ فوڈ ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد مقامات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران 28 مقدمات درج، جبکہ 532 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ناجائز منافع خوری پر ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آٹے کی قیمتوں میں ایک ہزار سے زائد خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس پر 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
علاوہ ازیں چکن کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ 1600 سے زائد قصابوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، ایک مقدمہ درج ،37 افراد گرفتار جبکہ 8 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔