بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari, Hab Jalsa Pakistan Peoples Party, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز کے چئیرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نے حب ، بلوچستان میں پاکستان  پیپلزپارٹی کے بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بلوچستان کا بجٹ 4 بار بڑھایا لیکن وہ نظرنہیں آرہا۔ 

حب کا بجٹ یہاں نظرنہیں آتا،شاید دوستوں کی جیب میں نظرآتاہو۔ 

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حب میں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہیں۔ بلوچستان کا حق آپکو دلوائیں گے۔جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔بلوچستان کی بقا ہی جمہوریت میں ہے۔ بلوچوں کو انکی دھرتی کا حق دلائیں گے۔
امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں۔

 صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔ آپ نے جو جماعتیں بنائیں اور جو بنانے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے مسائل نہیں سمجھ سکتیں، ورنہ آزما کے دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔