لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر 

 لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بیرسٹر گوہر 
کیپشن: Barrister Gohar Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  کا کہنا ہے کہ شاندار پاکستان، شاندار مستقبل، خراب ماضی سے چھٹکارا ہمارا منشور ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کا منشور ہی ہمارا منشور ہے۔  ہرا بھرا صاف پاکستان ہمارا نعرہ ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی جانب سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر کی گرفتاری کر کے عوام کا راستہ روکا گیا ہے۔  ہمیں الیکشن کمپین میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کیمپین میں ہماری بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل دو مرتبہ ہائیکورٹ نے سپیسیفیک ڈائریکشن دی تھی، ہمیں مخالفین کے مقابلے میں برابر دلائل کا موقع نہیں دیا گیا، آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے، آپ لوگوں نے کبھی تاریخ میں توہین الیکشن کمیشن کیس اس طرح چلتا نہیں دیکھا ہو گا، روزانہ کی بنیاد پر صبح 8 سے شام چار بجے تک مسلسل یہ ٹرائل چل رہا ہے، کسی ملزم کو اعتماد میں لیے بغیر وکیل منتخب کرنا قانوناً غلط ہے۔ عدلیہ سے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی حفاظت سب سے پہلے آئین نے عدلیہ کے کندھوں پر ڈالا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم اور صدر کی اجازت سے انتخاب کی تاریخ 8 فروری مقرر ہوئی، لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہمیں فیلڈ ہی نہیں دی گئی، ہم سے بلا چھینا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے گزارش کی گئی کہ پرامن طریقے سے ریلیاں نکالیں۔ 

ہمیں اپنے انتخابی نشان متعارف کرانے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،  ہم ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں انتخابی مہم کی اجازت ہی نہیں، ہماری پارٹی اور امیدواران کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عوام میں ہماری مقبولیت 70 فیصد سے زائد ہے۔  شاندار پاکستان، شاندار مستقبل، خراب ماضی سے چھٹکارا ہمارا منشور ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی کا منشور ہی ہمارا منشور ہے۔ایک دستور ایک قانون ہم نے منشور میں ڈالا ہے۔ ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے ، رول آف لاء پوری دنیا میں بنیادی حق ہے، پاکستان کے لیے ہمارا درد سب سے مختلف ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہرا بھرا صاف پاکستان ہمارا نعرہ ہے، سولر انرجی پر جانے کی کوشش کریں گے، صحت کارڈ کے ساتھ صحت کے میدان میں ہم اور بھی سہولیات فراہم کریں گے، تعلیم ہو گی تو نوکری ملے گی۔ یوتھ کی تعلیم، کاروبار کے مواقع ہماری اولین ترجیح رپیں گے، جی ڈی پی کا تین فیصد سوشل سیکٹر پر لائیں گے۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے ہمیں برابری کی بنیادوں پر تمام دنیا سے تعلقات بنانے ہیں، پاکستان ہمارا ہے فوج ہماری ہے، ہم اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حقوق استعمال کریں گے۔ ہمارے تمام آذاد امیدواران پی ٹی آئی سے منسلک ہیں۔