نیلم سےکاغان تک برف کے گالے فضا میں اڑنے لگے، خدا مخلوق پر مہربان ہوا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے جنت نظیر پہاڑوں اور وادیوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری آخر کار آج شروع ہو گئی۔ وادیِ نیلم، کالام، چترال، مالم جبہ، ناران، کاغان، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ 

برف باری کے آغاز سے کشمیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، گلیات، سوات، چترال، گلگت بلتستان کے علاقوں میں لوگوں نے طویل خشک سالی کا زور ٹوٹنے پر آج سکھ کا سانس لیا ہے۔ 

برف باری کے آغاز کے سے ایک روز پہلے ہی سیاحت کے لئے مقبول مقامات پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے تو اس  سال نگراں حکومتوں نے سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر  خصوصی انتظامات کئے ہیں اور ٹورزم اتھارٹی نے بھی ٹورازم پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاح برف باری والے مقامات پر جانے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں۔

ضرورت کے وقت سیاحوں کی مدد اور معاونت کے لئے ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔