ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں اظہر گرفتار

 میاں اظہر گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

 میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق گورنر اور مسلم لیگ قاف کے بانی میاں اظہر کے  روپوش بیٹے حماد اظہر نے، جنہیں عدالت نے مفرور قرار دے رکھا ہے، دعویٰ کیا ہے کہ خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا،حماد اظہر نے اپنے کارکنوں سے کہا  کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

 یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایت  کر رکھی ہے۔

اس سے قبل 24 جنوری کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے  پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر لاہور پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کروا دیا تھا۔

پولیس نے پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

جعفریہ کالونی میں چھاپے کے دوران حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا تھا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہو گئے تھے۔