ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار،آزاد امیدوار نے بھی میدان چھوڑدیا

پی ٹی آئی کا امیدوار علیم خان کے حق میں دستبردار،آزاد امیدوار نے بھی میدان چھوڑدیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (میاں کلیم اختر)این اے117 میں عبدالعلیم خان کی مزید کامیابیاں،آزاد امید وار میاں عظیم یاسین دستبردار ہو گئے۔پی ٹی آئی کے امیدوار جواد گجر نےبھی این اے117سے عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 این اے117سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بھائیوں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات،ملک زمان نصیب کی قیادت میں شاہد گجر،ملک عثمان، میاں ارشد ، عدیل گجر آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جواد گجر،آزاد امیدوار میاں عظیم یاسین نے علیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے عام انتخابات لڑنے سے دستبردار ہوگئے۔

سابق چیئرمین رانا مظفر ، سرفراز احمد خان اور وائس چیئرمین ماجد بٹ ، ملک محمد شفیق بھی شامل آئی پی پی کا حصہ بن گئے،این اے117سے سابق کونسلرز میاں ندیم،میاں ذیشان تیمور خان، آصف چشتی کی شمولیت،پی پی146 سے سابق بلدیاتی رہنماؤں کی اسلام چارلی کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں،اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب بھی موجود تھے۔