ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تحریک لبیک کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار فائرنگ میں زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: تحریک لبیک پاکستان یوسی 43 سبزی منڈی پل کے پاس دفتر پر   فائرنگ سے تحریک لبیک کا امیدوار پی پی 146 اکرم رضوی زخمی ہو گیا۔

تحریک لبیک کے امیدوار اکرم رضوی کا کہنا ہے کہ ان پر فائرنگ  مسلم لیگ نون کے کارکن سعید نے کی۔ دو  گولیاں اکرم رضوی کی ٹانگ پر لگیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت ہوا جب تحریک لبیک  کے امیدوار یوسی 43 کے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے،

فائرنگ میں دیگر کارکنان بھی زخمی ہوئے،

 ترجمان ٹی ایل پی کا ردعمل

  ٹی ایل پی کے ترجمان نے یو سی 43  سبزی منڈی لاہور میں دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگران وزیر اعلیٰ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اُمیدوار پی پی 146 اکرم رضوی  سمیت دیگر کارکنان پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پرامن سیاسی مہم میں تصادم پیدا کرکے حالات کشیدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سیکیورٹی ادارے اپنی ڈیوٹی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

 ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ  مسلم لیگ نون سیاسی ورکروں پر حملے اور ہراساں کرکے اپنا پرانا بھیانک چہرہ دکھا رہی ہے۔ ایسے ماحول میں پرامن الیکشن کیسے ہوں گے۔ ہم 90 کی دہائی والی سیاست کا ہر محاذ پر راستہ روکیں گے۔حملے میں زخمی امیدوار پی پی 146 اکرم رضوی سمیت دیگر کارکنان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔