چوہدری شجاعت حسین نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں

Chaudhry Shujaat Hussain 78th birthday
کیپشن: Chaudhry Shujaat Hussain, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے سئینر سیاست دان اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین  78 برس کے ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ق لیگ کے عہدیدار اور کارکنوں کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کی گئی، تقریب میں ق لیگ کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں ق لیگ  کے صدر رضوان صادق خان ،کرنل ریٹائرڈ زائد خان نے شرکت کی۔

 تقریب میں ق لیگ کے عہدیدار مہرین آدم ملک ،لبنی قریشی ،آمنہ خانم نے بھی شرکت کی۔  

ق لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چوہدری شجاعت حسین کی صحت کاملہ کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

تقریب میں رکن اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا کہ حکمرانوں کو چوہدری شجاعت حسین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ق لیگ نے پاکستانی سیاست اور عوام کی خدمت کیلیے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا. 

 تقریب میں ق لیگ  کے صدر رضوان صادق خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اور اپنے ورکرز کو بھی یہی پیغام دیا۔  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر