سستا آئل اور گھی کہاں گیا؟ شہریوں کیلئے بری خبر

سستا آئل اور گھی کہاں گیا؟ شہریوں کیلئے بری خبر
کیپشن: Utility Store
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کے تمام  یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور  آئل  نایاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق   یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور  آئل کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔  2 ہفتوں سے شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور آئل نہ پہنچ سکا۔غریب طبقہ سستے گھی اور آئل کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگالگاکرتھک گیا۔شادمان ،گڑھی شاہو ،ریلوے ہیڈ کوارٹر یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی اور  آئل دستیاب نہیں ہے۔
الطاف کالونی ،دھرم پورہ، ہربنس پورہ فیکٹری ایریا ،فتح گڑھ میں گھی، آئل دستیاب نہیں۔ اس کے علاوہ شادباغ ،مغلپورہ ،دھرم پورہ ،نظام آباد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سستا گھی اور آئل دستیاب نہیں ہے۔ سستا گھی اور آئل نہ ملنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر آئل اور گھی کم قیمت میں مل جاتا تھا ، مارکیٹ سے مہنگا آئل خریدنا ہمارے لیے ممکن نہیں لیکن اب شہر کے کسی بھی یوٹیلٹی سٹور پر آئل اور گھی دستیاب نہیں ہے جس کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر