ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی تلخ کلامی نوجوان کی جان لے گئی

معمولی تلخ کلامی نوجوان کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عابد چوہدری ) راوی روڈ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول ارسلان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق راوی روڈ کے علاقے قلعہ لکشمن سنگھ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ نوجوان ارسلان محلے میں ہونے والی دو گروپوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروا رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان نے ارسلان پر ہی چھریوں سے حملہ کردیا۔ ارسلان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ مقتول گھر کا واحد کفیل تھا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی تلاش شروع کر دی ہے۔