ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاوسنگ سوساٹیز، سکیموں کو  ٹیکلنیکل منظوری دے دی

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاوسنگ سوساٹیز، سکیموں کو  ٹیکلنیکل منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور کی پانچ ہاوسنگ سوساٹیز سمیت چھ سکیموں کو پلاننگ پرمیشن اور ٹیکلنیکل منظوری دے دی ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر 3نئی پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی ابتدائی پلاننگ اور3 پرائیویٹ رہائشی سکیموں کی تکنیکی منظوری دیدی ہے۔

تاہم شہریوں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ایل ڈی اے کی طرف سے ابھی تک ان رہائشی سکیموں کی حتمی منظوری نہیں دی گئی اور شہری ان سکیموں کی باضابطہ اور حتمی منظوری تک یہاں پلاٹ وغیرہ نہ خریدیں۔

ابتدائی پلاننگ کی اجازت قاسم گارڈن ہاؤسنگ سکیم موضع رائیونڈ، بلیو ٹاؤن فیز ون ہاؤسنگ سکیم موضع تراڑ، ملتان روڈاور شاہین ولاز فیز ٹو فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ کو دی گئی ہے۔

فائیوسٹار گارڈن ہاوسنگ سکیم تحصیل و ضلع شیخوپورہ، تکبیر ولاز لینڈ سب ڈویژن چندرائے روڈ لاہور اور ضامن سٹی نزدہڈیارہ ڈرین فروٹ و سبزی منڈی لاہورکی فنی منظوری دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer