ویب ڈیسک: سعودی فلکیاتی ماہرین نے اطلاع دی ہے کہ آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر دکھائی دے گا۔
ماہرین کے مطابق اس وقت چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور آسمان پر دیگر نمایاں ستارے بھی واضح طور پر نظر آئیں گے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ خوبصورت منظر بغیر کسی آلات کے عام آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمان بآسانی اپنے اپنے علاقوں میں قبلہ رُخ کا درست تعین کر سکیں گے۔