مستونگ؛ قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

 مستونگ؛ قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: مستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک ایف سکول کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ 

 جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گوہر آباد کوئٹہ سے ہے۔ فائرنگ  کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی عبدالفتاح کھیازئی موقعے پر پہنچ گئے۔

 جاں بحق و زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق لانگو قبائل سے ہے اور آپسی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ 

پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی۔